پانی کی عدم فراہمی کیخلاف بلدیہ ٹاؤن کے مکین سراپا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے حب ریور روڈ کو بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور حب ریور روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی پر اتوار کی صبح علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور سڑک پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے مین حب ریور روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بندکردیا، جس کے باعث کراچی سے بلوچستان جانیوالی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اس دوران مظاہرین نے واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دریں اثنا احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا۔

Comments (0)
Add Comment