کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) پی ایس کے سابق جنرل سیکریٹری فراز تنولی نے کہا ہے کہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی مچا رکھی ہے۔ آئینی اور معاشی بحران پیدا کرکے ریاست کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں ڈالر95روپے اور پیٹرول70 روپے پر تھا۔ لیکن آج مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ ک رکھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی ملک و قوم کو مہنگی پڑرہی ہے۔