کراچی (پ ر) معروف سماجی رہنما اور صنعتکار سردار یسین ملک نے کہاہے کہ فارما انڈسٹری میں ریسرچ بہت مہنگی ہے۔ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں میں باہم انضمام کرکے ریسرچ کیلئے سرمایہ کاری کی۔ مگر یہ ترکیب بھی کار گر نہ ہوئی۔ پاکستان اور بھارت میں جڑی بوٹیوں اور قدرتی اجزا سے دوائوں کی تیاری کی بہت گنجائش ہے، لیکن پچھلے ادوار میں اس جانب توجہ نہیں دی گئی، حالانکہ یہ بہت سستی ریسرچ ہے۔ اب اس جانب توجہ دی جارہی ہے اور نتائج حاصل ہورہے۔ ڈائو یونیورسٹی ریسرچ کے شعبے میں جتنا کام کررہی ہے پاکستان میں کہیں بھی نہیں ہورہا ۔ وہ ایکسپو سینٹر میں ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزیبیشن کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائو یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی ، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور ، پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد، چیئرمین ڈائس فائونڈیشن خورشید قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔