قائداعظم کی زندگی پر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی انگریزی تصنیف کی تقریب رونمائی

کراچی (پ ر) قائداعظم محمد علی جناح عظیم مسلم رہنما تھے۔ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے رہنما نے انتھک جدوجہد سے اس قوم کو آزادی دلائی۔ ان خیالات کا اظہار سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں قائداعظم محمدعلی جناح کی زندگی اور جدوجہد پر تحریر کتاب’’جناح ایجوکیشن، اسٹرگل اینڈ اچیومینٹ‘‘ کے سندھی ترجمے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا کہ جناح صاحب فکری طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے، ہمیں ان کے خوابوں جیسا پاکستان تعمیر کرنا ہے۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ انہوں نے کتاب نوجوان نسل کے لئے تحریر کی ہے۔ تاکہ وہ اپنی تاریخ سے واقف ہوں۔پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد نے کہا کہ اس کتاب کا دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر سلیمان شیخ نے کہا کہ یہ بابائے قوم کی زندگی پر لکھی گئی ایک مختصر اور جامع کتاب ہے۔ جس میں عظیم رہنما کے بارے میں کئی ابہام کو واضح کیاگیا ہے۔پروفیسر سلیم میمن نے کہا کہ یہ کتاب نوجوان نسل کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر حمیرا ناز اور ڈین ایس ایم آئی یو پروفیسر ڈاکٹر زاہد چنٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment