کراچی (پ ر) ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسامہ قریشی کو کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے سال2018 کے بہترین سی ای او کے اعزازےسے نوازا گیا ہے۔ اسامہ قریشی ادارے کے کارپوریٹ امیج کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہے ہیں۔ ان کی انتھک کوششوں اور ہمدرد لیبارٹریز کی مصنوعات کا معیار بڑھانے اور اسے مقبول عام بنانے کیلئے ان کی کاوشوں پر انہیں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ جس پر کاروباری حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔