کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور نائب امیر محمد حسین محنتی نے آج گورنر ہائوس میں صدر عارف علوی سے ملاقات کرکے انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابات کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ریاست مدینہ کے عزم کا اظہار کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور اب مدینے جیسی ریاست کیلئے پاکستان کو ربا فری بنانا ضروری ہے۔ ملک کی معاشی مشکلات بھی سود کے خاتمے سے حل ہوسکیں گی۔ وفد نے کلین اور گرین پاکستان مہم کی بھی تحسین کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت اس کام کررہی ہے۔ کراچی کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھی وفاق نے بھرپور توجہ دینے کا وعدہ کیا۔ صدر مملکت نے جماعت اسلامی وفد کا شکریہ ادا کیا۔