راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60میں ”شیر“مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان کے مد مقابل ان کی اہلیہ نے بھی بطور امیدوار الیکشن میں حصہ لیا سجاد خان کی اہلیہ ڈاکٹر تہمینہ سجاد نے ”تتلی“کے انتخابی نشان پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑاتاہم اس حوالے سے سجادخان کے ذرائع نےبتایا کہ بیگم صاحبہ کے کاغذات نامزدگی کورنگ امیدوار کے طور پر جمع کرائے گئے تھے لیکن حکومتی انتقامی کاروائیوں کے خدشے کے پیش نظر واپس نہیں لئے گئے، بیگم صاحبہ کا نام بیلٹ پیپر میں ضرور موجود ہے لیکن وہ قطعی طور پر مخالف امیدوار نہیں بلکہ وہ اپنے شوہر کی بھرپور انتخابی مہم چلاتی رہی ہیں۔