وزیر اعظم عمران سمیت سیاسی رہنماؤں نے ووٹ ڈالے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 35 نشستوں پر اتوار کوضمنی الیکشن کے موقع پر سیاستدانوں نے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کیے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی خالی کردہ نشست این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن موہڑہ نور اسکول بنی گالا پہنچ کر ووٹ کاسٹ کیا۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کے علی نواز اعوان امیداور ہیں۔ وزیراعظم کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولنگ اسٹیشن کو ووٹرز سے خالی کرالیا گیا۔وزیر اعظم ہی کی خالی کردہ نشست این اے 131 لاہور سے نواز لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ایف بلاک پولنگ اسٹیشن نمبر6میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سعد رفیق کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر نے بھی حلقے میں ووٹ ڈالا۔وزیر اعظم کی ہی خالی کردہ نشست این اے 243 سےتحریک انصاف کے این اے 243 کراچی سے امیدوار عالمگیر خان نے اپنا ووٹ گلشن کالج جبکہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال گلشن اقبال پولنگ اسٹیشن نمبر 74 میں ووٹ ڈالنے گئے۔اسی حلقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوارعامر ولی چشتی نے پولنگ اسٹیشن نمبر111 میں ووٹ ڈالا۔گجرات کے حلقہ این اے 69 میں قائد لیگی صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے میونسپل ماڈل اسکول مسلم آبادجبکہ قائد لیگی امیدوار مونس الٰہی نے گورنمنٹ اسکول ستارہ گڑھ میں ووٹ کاسٹ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے پولنگ اسٹیشن ہائی اسکول مرغزار صوابی میں ووٹ ڈالا۔وزیردفاع پرویز خٹک نے پی کے 64 کے لیے مانکی شریف میں ووٹ کاسٹ کیا۔تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے اپنی خالی کردہ نشست این اے63 کیلئے ووٹ کاسٹ کیا۔پی پی 292 ڈی جی خان پر نواز لیگ کے امیدوار اویس خان لغاری نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

Comments (0)
Add Comment