لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کا مکمل نتائج آنے سے قبل فتح کے اعلان کا نوٹس لے لیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقے این اے 131 کے حتمی نتائج آنے سے قبل ہی اپنی جیت کا اعلان کردیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو حق حاصل نہیں کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرے، الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ کسی بھی پارٹی یا امیدوار کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔