ضمنی الیکشن پر سخت سیکورٹی انتظامات-1048فوجی تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ243و پی ایس 87میں اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔شہر کے انتخابی مراکز پر پاک فوج،رینجرز و پولیس کے2776 اہلکار تعینات کئے گئے ۔ان میں1728 پولیس اہلکار جبکہ1048فوجی شامل تھی ۔تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی 2خواتین اور6مرد اہل کار جبکہ فوج کے4جوان ڈیوٹی پر مامور کئے گئے جبکہ حساس مراکز پر ان کی تعداد 6 رہی۔ حساس اداروں کے اہلکار سادہ لباس میں بھی اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔این اے243 میں216پولنگ اسٹیشن ،864 پولنگ بوتھ بنائے گئے،ان میں سے92 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا اور وہاں368سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔پی ایس87میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر1200 پولیس اہل کار سیکورٹی پر مامور کئے گئے یہاں 20 پولنگ اسٹیشن حساس قرار پائے تھے ۔ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے قبل3بار جامہ تلاشی کے عمل سے گزارے گئے ۔پولنگ اسٹیشنز کے نزد گاڑیوں کی پارکنگ اوراندر موبائل فون اندر لے جانے پر مکمل پابندی رہی ۔ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر نے امت کو بتایا کہ پی ایس87 کے لئے 124پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،جن میں سے20 ہیں جہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگانے کے علاوہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔پاک فوج،رینجرز کے ساتھ پولیس کے 1200 سو اہلکار سیکورٹی پر مامور ہی۔800 سو پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر جبکہ 400 اہلکار گشت پر مامور کئے گئے ۔

Comments (0)
Add Comment