لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو گزشتہ روز ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹاف سے تلخ کلامی کرنے پر پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے لاہور کے پولنگ سٹیشن نمبر 138-140 کا دورہ کیا اور وہاں پولنگ اسٹاف سے جھگڑ پڑیں۔ تلخ کلامی جب حد سے بڑھی تو عملے نے عظمیٰ بخاری کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا۔