بن قاسم میں 47 جعلی کنکشنوں کے ذریعے کروڑوں کا پانی چوری

کراچی (رپورٹ:عظمت علی رحمانی ) بن قاسم میں47جعلی کنکشنوں کے ذریعے ماہانہ کروڑوں روپے کا پانی چوری کیا جارہا ہے ۔قبضے کی زمینوں پرتعمیر 4ہوٹلوں ،20سروس اسٹیشنوں ،3ورکشاپ،4گوداموں اور6پٹرول پمپوں کے مالکان واٹر بورڈ افسران کی پشت پناہی سے پانی چوری کر رہے ہیں ۔ بلک لائنوں پر ایکسین ریاض اور والو مین ممتاز مگسی برسوں سے تعینات ہیں ،جو پانی چورمافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ۔’’امت ‘‘کو حاصل دستاویزات کے مطابق متعدد آپریشنز کے باوجود بھی پانی چوری کا سلسلہ جاری ہے ۔جس سےایک جانب سے شہریوں کو حق سے محروم رکھا جارہاہے تو دوسری جانب ادارےکو پانی ٹیکس کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کانقصان پہنچایا جارہاہے ۔بن قاسم کی حدور میں 4ہوٹل جعلی کنکشن لے کر چلائے جارہے ہیں ،جن میں نیشنل ہائی وے پر وائرلیس اسٹیشن پپری کے قریب سرکاری زمین پرتعمیر لکی مروت ہوٹل اور خیبر پختون ہوٹل کے مالکان نے 54انچ قطر کی لائن سے 2 کنکشن لے رکھے ہیں ،خیبر آفریدی ہوٹل اور جندلہ ہوٹل کے مالکان نے بھی ناجائز کنکشن لے کھے ہیں ،اس کے علاوہ 6پڑول پمپوں پر بھی پانی چوری کیا جارہاہے ،جن میں گرین پارک سٹی کے سامنے نیشنل ہائی وے کے سامنے بن قاسم ٹاؤن میں نیو ویئر پیٹرولیم سروس (ہائسکول ) کے مالکان نے 33انچ کی لائن سےکنکشن لے رکھا ہے ،بن قاسم ٹاؤن میں ہی نیو سندھ ہزارہ ٹریکنگ اسٹیشن کے مالکان 54انچ کی لائن سے پانی چوری کر رہے ہیں ،نذر محمد نے نوید ٹریکنگ اسٹیشن کے نام سے ٹوٹل کے پمپ میں 54انچ قطر کی لائن سےناجائز کنکشن لے رکھا ہے ،نیشنل ہائی وے قائداعظم پارک کے قریب کوالٹی پیٹرولیم سروس کے مالکان54انچ قطر کی لائن سےغیر قانونی طور پر پانی لے رہے ہیں ،اس کے قریب ہی نور پیڑولیم سروس (ایڈمور)کے مالکان بھی پانی چور ی کررہے ہیں ۔شاہ لطیف ٹاؤ ن اینٹی انکروچمنٹ تھانے کے سامنے اٹک پٹرول پمپ مالکان نے 48انچ قطر کی لائن سےکنکشن لے رکھاہے ،اس کے علاوہ 2کرش پلانٹ پر بھی جعلی کنکشن چل رہے ہیں ،جن میں افسر خان اور حاجی بازی خان نے 54انچ کی لائن سے دو کنکشن حاصل کررکھے ہیں ۔20سے زائد سروس اسٹیشنوں کے مالکان نے جعلی کنکشن حاصل کررکھے ہیں ۔جن میں بن قاسم ٹاؤن میں ویئرہاؤس مالکان نے بھی 54انچ کی لائن سے کنکشن لے رکھے ہیں، جن میں ایم ایس ریک لمیٹڈٖ ،حمزہ کارپوریشن ایڈ یبل آئل ، ولی خان نے بائیکو ورکشاپ کے لئے جعلی کنکشن لے رکھا ہے ،شفیق کاکٹر بھی گودام کے لئےپانی چوری کر رہا ہے ۔حاجی منیر فریم اینڈ ٹرالر میکر نےبھی جعلی کنکشن لے رکھا ہے ،علی اینڈ کمپنی نے کار پارکنگ گیرج کے لئے ناجائز کنکشن لے رکھا ہے ،عبدالعلی فور اسٹارانجنیئرنگ ورکس مالکان نے ورکشاپ کے لئے ایک انچ کا جعلی کنکشن لے رکھا ہے ،حیات خان سروس اسٹیشن ،فیصل آباد سروس اسٹیشن ،محمود سروس اسٹیشن ،نور محمد سروس اسٹیشن ،فضل الرحمن کا عبدالستار سروس اسٹیشن کے مالکان نے بھی 54انچ کی لائن سے ایک ایک انچ کا کنکشن لے رکھا ہے ،اسرار سروس اسٹیشن ،راجا شہزاد کا مدینہ سروس اسٹیشن بسلم اللہ سروس اسٹیشن ،سبحان اللہ سروس اسٹیشن ،اٹک ویسہ سروس اسٹیشن ،الغوثیہ سروس اسٹیشن ،نیو ہزارہ سروس اسٹیشن ،جدہ سروس اسٹیشن ،طلحہ مروت سروس اسٹیشن ،آفریدی درہ آدم خیل سروس اسٹیشن ،اٹک پیٹرول پمپ کانگور فلنگ اسٹیشن ،ماشااللہ سروس اسٹیشن اور بازگل سروس اسٹیشن کے علاوہ عین الدین آئس ڈپو ،اقبال خان نے آکسیجن گیس ،محمد ولی خان نے آئس ڈپو ،فرحان نے آئس ڈپو اور سید عبداللہ نے آئس ڈپو کے لئے 48انچ قطر کی لائن سے پونے انچ کے کنکشن حاصل کررکھے ہیں ۔اس حوالے سے واٹر بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محسن ذوالفقار قائم خانی نے ڈائریکٹر انڈسٹریزمسعود اختر ،کے ڈی ون کے ایکسین ریاض کو لکھا تھا ،کہ ہمارے سورس نے کنفرم کیا ہے کہ آ پ کے ایریا میں یہ جعلی کنکشن ہیں اور آ پ کے پاس ادارے کے بھاری مشنری بھی موجود ہے لہذا اس کنکشنز کے خاتمے میں ہماری مدد کی جائے ،جس کے بعد مذکورہ مکتوب کی کاپی ایم ڈی ،ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروس اسدا للہ خان ،ڈی ایم ڈی ریونیو اسلم خان سمیت دیگر کو بھیجی گئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بن قاسم سے گزرنے والے بلک لائنوں کے مذکورہ افسران کی مکمل نگرانی میں کنکشن لئے گئے ہیں کیوں کہ بلک لائن زمین میں 12فٹ نیچے ہوتی ہیں ،جس پر عام آدمی کسی بھی صورت واٹر بورڈ عملے کے بغیر کنکشن نہیں لے سکتا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایر یا میں واٹر بورڈ کا والو مین ممتاز مگسی برسوں سے تعینات ہے جو پانی چوری میں سہولت کارکا کردار ادا کر رہا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment