مجلس ختم نبوت کی شوری کے رکن قاضی فیض انتقال کرگئے۔قائدین کی تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی شوری کے رکن قاضی فیض محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا عزیزالرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا ،مولانا اکرم طوفانی، مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مولانا اعجاز مصطفی، پیر عبدالشکور نقشبندی و دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے عظیم مشن کیلئے وقف کر رکھی تھی۔

Comments (0)
Add Comment