فاروق ایچ نائیک آئی پی یو کی اقوام متحدہ کے امورسے متعلق کمیٹی کے رکن نامزد

اسلام آباد (نمائندہ امت) سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو بین الاقوامی پارلیمانی یونین ( آئی پی یو ) کی اقوام متحدہ کے امورسے متعلق کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا ۔سابق چیئرمین سینیٹ بدھ18 اکتوبر 2018کو کمیٹی کی گورننگ کونسل کے جنیوا سو ئیٹز رلینڈ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پر ممبر منتخب ہوجائیں گےاور وہ اقوام متحدہ کے امور سے متعلق کمیٹی کی نمائندگی کریں گے ۔پاکستان کی جانب سے سینیٹر نائیک کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نامزد کیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان کی نامزدگی کی تائید کی۔

Comments (0)
Add Comment