کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا ۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ ملکی مفاد میں سب کو لے کر چلنا چاہتے ہیں ،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملنا چاہتا ہوں ۔ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی سے ذاتی رنجش نہیں رکھتےجو قانون کی پاسداری کرے گا، ریاست کا قانون اسے عزت دے گا۔وزیر مملکت براے داخلہ نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات ایک پیج پر ہیں،ملک کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں ،ہر فیصلے کو من و عن قبول کیا جائےگا ،ملک کی تمام اکائیاں ساتھ چلیں گی ،ہم ایک دوسرے کو عزت دیں گے ۔شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد لاء اینڈ آرڈر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔