فیصل وائوڈا کا بیان آئین شکنی کے مترادف ہے۔مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت میں 18 ویں ترمیم کو شدید خطرات لاحق ہیں۔بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ صرف غیر جمہوری نہیں، جمہوری قوتوں سے بھی جمہوریت کو خطرات ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کے وزیر آبی وسائل فیصل وائوڈا کے بیان پر کہا کہ فیصل واوڈا کی 18 ویں ترمیم پر گفتگو آئین شکنی کے مترادف ہے۔صوبائی حکومت کے مینڈیٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوئی، تو بھرپور جواب دیں گے۔عدالتوں کا احترام نہ کرنے والوں کو وفاقی وزیر بنادیا گیا ہے۔سندھ حکومت کا پانی بچائو کے لیے کینال لائننگ کے کام کی کہیں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اضافی پانی کی بات کی، تو وفاقی وزرا دھمکیوں پر اتر آئے۔فیصل وائوڈا کراچی کے 650 ملین گیلن پانی کے مطالبے پر ہمارا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟

Comments (0)
Add Comment