کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے معاملے پر آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ، اس موقع پر وکلا ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ جنرل باڈی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر حیدر امام رضوی کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ، اس مسئلہ پر جنرل باڈی اجلاس میں بات کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔