کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسے اسلحہ اور بارود برآمدگی سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔ پیر کے روز انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے اسلحہ اور بارود برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے موقع پر متحدہ دہشت گردوں عبید کے ٹو سمیت دیگر خطرناک ملزمان کو پیش کیا گیا ، اس موقع پر تفتیشی افسر پیش نہ ہوسکا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ، عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے تفتیشی افسر کوآئندہ سماعت پر وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔