فیصل بینک اور انڈس موٹر کے مابین معاہدہ

کراچی(بزنس رپورٹر)فیصل بینک لمیٹڈ نے حال ہی میں انڈس موٹر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے، جس کے مطابق دونوں ادارے فروخت کے حجم میں اضافے اور صارفین کو پیش کئے جانے والی مصنوعات ساتھ مل کر مارکیٹ کریں گے۔فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین اور انڈس موٹرز کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر فیصل بینک ریٹیل بینکنگ کے سربراہ طاہر یعقوب بھٹی، کنزیومر فنانس کے سربراہ سید افتخار الحق و دیگر اعلیٰ قیادت موجود تھی۔یوسف حسین نے کہا کہ شراکت داری سے صارفین کو بہترین انداز میں سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔طاہر یعقوب نے کہا کہ انڈس موٹر کے تجربے سے فیصل کار فنانس بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔کنزیومر فنانس کے سربراہ سید افتخار الحق نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment