کراچی(پ ر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی 58 دنوں کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ضمنی الیکشن میں ناکامی کی صورت میں دیکھ لیا ہے۔اب بھی وقت ہے کہ عمران خان اپنی صفوں کا جائزہ لیں۔قوم سے کئے وعدوں کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لائیں۔جی ایم اوز بیجوں پر پابندی لگائی جائے۔آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کو نکال باہر کریں۔انہوں نے کہا کہ متناسب نمائندگی پر انتخابی نظام تشکیل دیا اور طلبہ و مزدوروں کو انجمن سازی کا اختیار دیا جائے۔یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔