کراچی (امت نیوز) تنظیم اسلامی کی ریاست مدینہ مہم کے تحت لاہور میں سیمینار ہوا۔ جس سے خطاب میں شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسلامی شریعت کے قیام کے لیے جو کوئی بھی کوشش کرے گا۔ اس کا ساتھ دینگے۔ ایوب بیگ مرزا نے کہا کہ ملک میں ایسے قوانین ہونے چاہئیں، جن میں ہر چیز قرآن وسنت کے تابع ہو۔ عبدالرئوف فاروقی نے کہا کہ منظم اسلامی ریاست ملک مدینہ مہم شروع کرکے فرض کفایہ ادا کررہی ہے اور اس ریاست کا خاکہ سیاستدان نہیں علما کرام پیش کریں گے ۔ اسد بھٹو نے کہا کہ اسلام کی تقلید حکمرانوں پر قرض ہے۔ حکمران آگے بڑھیں، قوم ان کا ساتھ دینگے۔