کراچی پریس کلب کے 5رکنی وفد کی پولیس چیف سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے پانچ رکنی وفد نےصدر احمد خان ملک کی قیادت میں کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے ملاقات کی۔ وفد نے کراچی پولیس چیف کے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے احکامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کے موجودہ عملی اقدامات سے جہاں قانون کی پاسداری بحال ہوئی ہے وہاں ان کو عوام نےبھی بے حد سراہا ہے لہذا اسی طرح کے اقدامات رانگ پارکنگ کے خلاف بھی اٹھائے جانے چاہیں۔ کراچی پولیس چیف نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اس سلسلے میں میری ملاقات میئر کراچی وسیم اختر سے ہوئی ہے اور ہم کراچی میں قانون کی پاسداری کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ملاقات کے آخر میں وفد نے پولیس چیف کو گلدستہ پیش کیا اور ہر اچھے کام میں پولیس کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments (0)
Add Comment