گورنر سندھ سے زبیدہ جلال- شہریار آفریدی کی ملاقاتیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان دفاعی مصنوعات کی نمائش آئیڈیاز 2018سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آئیڈیاز نمائش کے ذریعے پاکستانی دفاعی صنعت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا گیا جس سے پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔ جو خوش آئندہے۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ آئیڈیاز2018 کے کامیاب انعقاد کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جارہے ہیں۔گورنر سندھ سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میںامن وامان، معاشی سرگرمیوں میںاضافہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور اہمیت کے حامل دیگرامور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ وفاق صوبے کی خوشحالی، ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات بھی یقینی بنارہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment