کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی ڈیڈ لائن میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی لائسنس فرحت جونیجو کے مطابق عوام الناس کو ڈرائیونگ بنانے کیلئے ڈیڈ لائن 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کی گئی ہے، شہری تینوں برانچز میں آکر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی ہدایت پر ’’ون وے‘‘ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف 7 ویں روز بھی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون جاری رہا۔ شہر بھر میں 109 ڈرائیورز کو گرفتار جبکہ 3247 کے چالان کئے گئے اور 00.61 ملین کاجرمانہ کیا گیا۔ تمام اضلاع میں ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔