راولپنڈی(نمائندہ امت)نجی ٹی وی کے رپورٹر سے موبائل فون چھیننےپروفاقی وزیرریلوےشیخ رشیدکےخلاف درخواست دائرکردی گئی۔جی این این ٹی وی کےرپورٹراکرام اللہ جوئیہ نےوارث خان تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 14اکتوبرکی رات لال حویلی میں جشن کی وڈیوبنارہاتھا۔شیخ رشیداوراسکےگارڈزنےآکرموبائیل فون چھین لیا۔شیخ رشیدسےدرخواست بھی کی کہ دفترچیزیں بھیجنی ہیں لیکن موبائل واپس نہیں دیاگیا۔فون پر جب کال کی توگارڈنےدھمکیاں دیں۔