پاکستان نے چمن بارڈر کھول دیا

کوئٹہ(امت نیوز) پاکستان نے دونوں ملکوں کے شہریوں کی آمد و رفت کیلئے چمن سرحد کھول دی-اقدام پاک افغان بارڈر حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔تاہم اس کا اطلاق صرف پیدل سرحد پار کرنیوالوں پر ہوگا، تجارتی گاڑیوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔قبل ازیں باڑ تنصیب کے تنازع پر دونوں فورسز کے درمیان فائرنگ کے بعد پاکستان نے چمن سرحد بند کردی تھی۔

Comments (0)
Add Comment