پی کے 53 میں اے این پی کی جیت ہار میں بدل گئی

مردان (بیورو رپورٹ) حلقہ پی کے 53میں ضمنی انتخابات کے نتائج نے تنازع کھڑاکردیا۔ ریٹرننگ افسرنے فارم 47پر2بار نتائج جاری کئے۔ پہلے اے این پی کی کامیابی اور ایک گھنٹہ بعد نتائج کو واپس لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کا اعلان کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی بدانتظامی اورجلد بازی کا یہ حال رہا کہ حلقے کے کل 131پولنگ سٹیشنز میں 130پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ جاری کیاگیا جس میں اے این پی کے امیدوار احمد بہادر خان 21ووٹوں کی برتری سے اپنے مدمقابل امیدوار سے جیتے۔ اس کے ایک گھنٹے بعد ریٹرنگ آفیسر نے فارم 47پر دوسر ا نتیجہ جاری کیا جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالسلام آفریدی 61ووٹوں سے جیت گئے۔دومرتبہ نتائج جاری کرنے پر امیدوار بھی شدید پریشانی اور تذبذب کاشکار ہوگئے اور دونوں امیدواروں کے حامیوں میں کبھی خوشی کھبی غم کا منظر رہا۔اے این پی نے ایک دفعہ خوشی میں ریلی نکالی اور دوسرا نتیجہ سامنے آنے کے بعد باچاخان چوک میں احتجاجی دھرنا دیا۔

Comments (0)
Add Comment