سندھ پولیس میں مثبت اصلاحات اولین ترجیح ہے-آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس میں 24 ویں سینئر منیجمنٹ کورس پر مشتمل 12 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی نے کہا کہ سندھ پولیس کی تنظیم نو، مثبت کلچر کی سمت گامزن کرنا اور سندھ پولیس میں مثبت اصلاحات کو متعارف کرنا میری بڑی خواہش اور اولین ترجیح ہے۔مفاد عامہ کے تحت ایسے اقدامات اٹھائوں گا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ ہو۔کیسز کے اندراج میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شہدائے سندھ کے ورثا کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تمام تر مثبت اقدامات میری ترجیحات ہیں۔پولیس کا مورال بلند کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment