لاہور(نمائندہ امت) مقبوضہ کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کر لی ہے جبکہ حملے میں 2اہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 19سالہ بھارتی فوجی بہادر تھاپہ نے ضلع کے علاقے باری بڑی برہمنہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماری۔ پولیس کے مطابق بہادر تھاپہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جسے بعد ازاں ملٹری ہسپتال ستواری منتقل کر دیا گیا۔اس واقعہ سے مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 414 ہو گئی ہے۔ ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے نیوا میں ایک حملے میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے دو اہلکار امیت کمار اور سنتوش بھارتی زخمی ہو گئے۔دریں اثنا بھارتی فورسزنے پلوامہ اور گاندربل میں نام نہاد سرچ آپریشن اور گھر گھر چھاپوں کے دوران بشیر احمد راتھر ، مشتاق احمد وانی اور فیاض احمد میر سمیت 24سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔