اسلام آباد(نمائندہ امت)ڈالر کی بڑھتی قیمت نے شیر خوار بچوں کی پرورش کو بھی متا ثر کر دیا ہے ،بچوں کا دودھ مہنگا ہو نے کے ساتھ ساتھ ڈائیپرز اور پیمپرز کی قیمتیں بھی آسماں سے با تیں کر نے لگی ہیں ،گز شتہ ماہ 1656 روپے میں فروخت ہو نے والے ڈائیپر کے 72 پیس کا پیکٹ 200روپے اضا فے کے ساتھ 1856 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ امت سے گفتگو کر تے ہو ئے شہر یوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سفید پو شوں کو بھی ہا تھ پھیلا نے پر مجبور کر دیا ہے۔عوامی حلقوں نے قیمتوں میں اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان اضا فوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔