اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 70پیسے مہنگا ہوگیا

لاہور(امت نیوز ) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا رجحان برقرار ہے۔گزشتہ روز ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 70 پیسے اضافے کے بعد 134 روپے ہو گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 133 روپے 75 پیسے پر چلا گیا۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اختتامی قدر 133 روپے 75 پیسے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 134 اعشاریہ 75 پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 132 روپے 9 پیسے پر برقرار رہی۔ماہرین معیشت کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے مسلسل اضافے کو ملکی معیشت کیلئے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے دنوں میں حکومت کو معاشی میدان میں مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments (0)
Add Comment