پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈیوں تک آسیان جیسی رسائی دینے کا مطالبہ

اسلام آ باد( محمد فیضان) پاکستانی مصنوعا ت کے لیے چین سے آسیان مما لک کو دی گئی رسا ئی جیسی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے، وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدا لرازق دائود نے پا کستان کی معیشت کے ڈا لرائزد ہو نے کی مخا لفت کی ہے اور تجویز کیا ہے کہ پاکستان میں گیس اور بجلی کی قیمتیں پا کستا نی روپوں میں ملک بھر میں ایک جیسی مقرر کی جا ئیں، اس حوالے سے ا نہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انہیں قیمتوں کے طریقہ کا ر کو تبدیل کرنے اور ملک میں گیس اور پا ور کی ایک ہی قیمت کو یقینی بنانے کے سفارش کی جا ئے گی۔ دریں ا ثنا فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کی سفا رش پر حکو مت نے کاٹن کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لیے کا ٹن کے خام مال پر عا ئد 5فیصد سیلز ٹیکس وا پس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نو ٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جا ئے گا جبکہ پا کستان سنٹرل کا ٹن کمیٹی کو دوبار ہ وزارت ٹیکسٹائل میں لا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمیٹی کو اپٹما کےحوالے کیا جا ئے گا جو اس کو پیشہ ورانہ سطح پر چلا ئے گی جبکہ کا ٹن کے خام مال کی قیمت میں کمی کے لیے وا ہگہ بارڈر کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ یہ فیصلے فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کے ہونے والے اجلاس میں کیے گئے ہیں جس میں وزیر اعظم کے مشیر برا ئے صنعت و تجارت عبدا لرزا ق داو د اور اپٹما کے نمائندوں سمیت تمام سٹیک ہو لڈرز نے شرکت کی۔مشیرتجارت نے بتایاکہ ہم نے پاکستانی مصنوعات کی چین میں ما رکیٹنگ اور برانڈنگ بہتربنانے کے لیے آسیان ملکوں جیسی رسائی کا مطالبہ کیاہے۔ اجلاس میں خام مال پر عائد ڈیو ٹی کے خا تمے کا فیصلہ ا تفاق رائے سے کیا گیا جس پر حکومت نے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پا کستان سنٹرل کا ٹن کمیٹی جو وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی ا ینڈ ریسرچ کے ماتحت اور تقریباغیر فؑعا ل ہے اس کو ٹیکسٹائل کی وزا رت کے ماتحت لا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے کا ٹن جنرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کی چھ فیصد کاٹن ضا ئع ہو جاتی ہے جبکہ اپٹما کا مو قف تھا کہ 8 فیصد کا ٹن ضا ئع ہو تی ہے اجلاس میں کا ٹن بیلز کے وزن اور معیار کے معاملے پر بھی بات ہو ئی جس پر فیصلہ کیا گیا کہ کا ٹن بیلز کا وزن 170 کلو گرام رکھا جا ئے گا ۔عبدا لرزاق داود نے کہا کہ پا کستانی کی معیشیت کو ڈا لرائزڈنہیں ہو نا چا ہیئے اور گیس اور پا ور کے ریٹس پا کستا نی روپوں میں ہو نے چا ہئیں، وہ اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر نے کا ٹن جنرز کو ہر قیمت پر کاٹن کی پیداواری صلا حیت اور معیار کو بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت اس حوالے سے کاٹن جنر ز کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی ۔

Comments (0)
Add Comment