کراچی(اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ کا علاقہ اس وقت منشیات فروشی کے لحاظ سے سرفہرست ہے جہاں گوٹھوں میں لیاری گینگ وار کارند ے منشیات فروخت کرنے کا کاروبارکررہے ہیں اور لیاری سے منشیات کی کھیپ شرافی گوٹھ پہنچائی جاتی ہے جہاں سے وہ شہر کے دیگر علاقوں میں سپلائی ہوتی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق جو لوگ اس وقت اس گوٹھ میں منشیات کا کام کر رہے ہیں ان میں نزیر ، فرحان ، منیر ، ماجد شامل ہیں جو لیاری سے ہیروئن ، کرسٹل اور آئس نامی نشہ لا کر اس گوٹھ میں ذخیرہ کرتے ہیں اور حسب ضرورت اس منشیات کے کھیپ کو فروخت کے لئے کراچی کے دیگر علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں ، اسی طرح اس علاقے میں چرس کا سیٹ اپ فضل داد نامی شخص چلا رہا ہے ، شرافی گوٹھ کی حدود میں واقع اللہ داد گوٹھ میں بی منشیات کا کاروبار عرصہ دراز سے جاری ہے جسے امجد حسین نامی شخص کارندوں کے ذریعے چلا رہا ہے ۔