لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کیس میں نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے، سعدرفیق اور سلمان رفیق کو دوبارہ طلب کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی مشترکہ ٹیم نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق سے پیراگون اور آشیانہ اقبال سے متعلق متعدد سوالات کیے لیکن دونوں بھائی کئی سوالات کے جوابات ہی نہ دے سکے۔پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں طلب کیا تھا۔اس سے قبل خواجہ برادران 3 بار نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ خواجہ برادران کی جانب سے نیب سوالنامے کا جواب بھی جمع کرایا جا چکا ہے۔ خواجہ برادران سے 18 سوالات کے جواب پوچھے جا رہے ہیں۔ خواجہ برادران پر پیراگون سٹی کے ذریعے آشیانہ اقبال سے فوائد لینے کا بھی الزام ہے۔