پی سی بی چیئرمین سنگاپور پہنچ گئے

کراچی(امت نیوز) آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کیلیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ سی او او سبحان احمد پہلے ہی وہاں پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز میٹنگ کا آغاز ہوا، جو ہفتے تک جاری رہیں گی، احسان مانی ان میں شریک ہونے کے ساتھ دیگر بورڈز سے تعلقات بہتر بنانے کیلیے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ آئی سی سی میٹنگز میں اینٹی کرپشن معاملات پر گفتگو ہوگی، تیزی سے سراٹھاتی محدود اوورز کی لیگز کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں، نئی لیگز کی منظوری کیلیے قوانین سخت اور پلیئرز پر ایک برس میں محدود لیگز کھیلنے کی پابندی بھی متوقع ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم کو حتمی شکل دی جائے گی، 2028 اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، ارکان کو زمبابوے کرکٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment