ابو ظہبی (امت نیوز)ابوظہبی میں کھیلوں کے فروغ اور زیادہ تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی غرض سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا ۔ابوظہبی کرکٹ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ باؤچر نے بتایا کہ عوام کو مفت داخلہ دینے کا فیصلہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے وڑن کے تحت کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭