شہری کچلنے میں ملوث امریکی سفارتکار کی طلبی کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی قونصلیٹ کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار شہری کو زخمی ہونے کے معاملے پر خاتون سفارتکار ایلزبتھ ڈان کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس گاڑی سے حادثہ پیش آیا اس میں ایلزبتھ ڈان سوار تھیں۔تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ خاتون سفارت کار کی خاتون کی طلبی کے لیے جلد صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا جائے گا جبکہ مدعی عبدالجبار کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز سول لائن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔چند ماہ قبل اسلام آباد میں نشے میں دھت امریکی سفارت کار چاڈ ریکس کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان اعوان شدید زخمی ہو گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment