ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر محمدعباس کی شاندار باؤلنگ کے باعث ابوظہبی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ، برتری 281 رنز ہو گئی۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کے 145 رنز پر آوٹ ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لیے ہیں۔