بس اسٹاپس 32 کے بجائے 30اوربسوں کی تعداد 450 سے383 کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پشاور میٹرو بس (بی آر ٹی) منصوبے میں بس اسٹاپس اور گاڑیوں کی تعداد میں کمی کرتے ہوئے 32 کی بجائے 30 اسٹیشن اور 450 اے سی بسوں کی تعداد کم کر کے 383 بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق سوا 27 کلومیٹر طویل بی آر ٹی کوریڈور پر قائم کیے جانے والے اسٹیشنوں کی تعداد 32 سے کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، جبکہ منصوبے کے لیے خریدی جانے والے تین اقسام کی 450 بسوں کی تعداد کم کرتے ہوئے اب صرف دو اقسام کی 383 بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment