ای او بی آئی مقدمات کی تفصیل-آڈٹ رپورٹ پیش کرنےکاحکم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نےایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کرپشن کیس میں ادارےکی جائیدادوں کےماتحت عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی تفصیلات کےساتھ ساتھ اکاونٹنٹ جنرل آفس کوای او بی آئی کی حالیہ آڈٹ رپورٹ بھی پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیےہیں کہ تین حکومتوں سےیہ کیس چل رہاہے،اب توہماراچھت پر چڑھ کرشورمچاناہی رہ گیاہے۔انھوں نےیہ ریمارکس بدھ کے روزدیےہیں۔ای اوبی آئی ازخودنوٹس کی سماعت جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بنچ نےکی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نےبتایاکہ ای او بی آئی کیلئےجائیدادوں کی خریداری کےمقدمات ٹرائل کورٹ میں چل رہےہیں۔جسٹس عظمت سعیدنےکہاکہ اگرپراپرٹی مالکان جواب نہیں دیناچاہتےتو کیس نیب کوبھجوانےکےعلاوٴہ کوئی راستہ نہیں، بتا دیں جائیدادیں رکھنی ہیں یا نہیں، جتناموقع دیناتھادےدیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں جو ملزمان ضمانت پر ہیں ان کی فہرست دی جائے،تین حکومتوں سےیہ کیس چل رہا ہےختم نہیں ہو رہا، سب حکومتوں نےایک ہی رویہ اپنایا، معلوم ہے کہ حکومت کو مالی مشکلات ہیں، یا پھر حکومت کہہ دے کہ ہم نے کچھ نہیں کرنا، چپ کر کے ایک سائیڈ پر نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو صرف چھت پر چڑھ کر شور مچانا ہی رہ گیا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ای او بی آئی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں 24 ستمبر کو زیر بحث آ چکا ہے، اس پر کونسل نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے، عدالت کمیٹی رپورٹ آ نے تک کہ مہلت دے۔ کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Comments (0)
Add Comment