کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نوید احمد سومرو نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم پرویز اختر عرف بابو کوسزائے موت اور 7 برس قید کی سزا کا بھی حکم دیدیا ۔مقتول کے ورثا کو5 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں محفوظ فیصلہ سنادیا۔استغاثہ کے مطابق پرویز نے 2014میں پانی کے جھگڑے پر شکیل احمد کو قتل کیا تھا ۔