تنخواہوں میںتاخیرپرپی آئی اے ملازمین کاچیف جسٹس سے رجوع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر آفیسرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ملازمین کی 17روز گزرجانے کے باوجود تنخواہیں جاری نہ کی جاسکیں جس کی وجہ سے ملازمین و افسران میں شدیداضطراب پایا جاتا ہے،اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی پر آفیسرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پاکستان سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے‘سیکرٹری صفدر انجم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ17اکتوبر 2018تک پی آئی اے کی انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کی، تاخیر سے ملازمین اور ان کے خاندان شدید متاثر ہورہے ہیں،ملازمین روزمرہ کے اخراجات بچوں کی فیس،بجلی و گیس کے بل اور دیگر ضروریات زندگی پوری کرنے سے قاصر ہیں،خط میں درخواست کی گئی کہ براہ کرم اس حوالے سے پی آئی اے کی انتظامیہ سے باز پرسی کریں اور انہیں پابند کریں کہ آئندہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

Comments (0)
Add Comment