ماجو میں کینسر سے آگہی پروگرام کل ہوگا

کراچی(بزنس رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے بائیو سائنسز کے شعبہ کی جانب سے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے کل بروز جمعہ طالبات اور خواتین اساتذہ کے لئے کینسر سے آگہی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس کی مہمان مقرر شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی ڈاکٹر رباب زہرہ” خواتین کا کینسر،علامات اور تشخیص” کے موضوع پر لیکچر دیں گی۔

Comments (0)
Add Comment