مسئلہ توہین رسالت پر کراچی میں جیورسٹ کانفرنس بلانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامک لائرز موومنٹ کے تحت وکلا کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی کے قانونی امور کے نگراں اسداللہ بھٹو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں سیف الدین ایڈوکیٹ ، موومنٹ کے صدر محمد شاہد، نجم الدین ، عبد الصمد خٹک ، محمد عثمان اور دیگر وکلا نے شرکت کی۔اسد اللہ بھٹو نے قانون توہین رسالت کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ جیورسٹ کانفرنس میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو لندن اور جیوا میں جیورسٹ کانفرنس منعقد کرے گی۔توہین رسالت کو بین الاقوامی سطح پر جرم قرار دینے کے لیے بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں جیورسٹ کانفرنس نومبر میں منعقد کی جائے گی۔شرکا نے عزم کیا کہ ختم نبوت سے متعلق قوانین میں رد و بدل کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائےگا۔کراچی میں کانفرنس کے لیے عبدالصمد خٹک ، نجم الدین اور عثمان ایڈووکیٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی ارکان وکلا اور ریٹائرڈ ججوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

Comments (0)
Add Comment