دراز کے تحت دنیا کی سب سے بڑی سیل کا آغاز 11 نومبر کو ہوگا

کراچی(بزنس رپورٹر)معروف ای کامرس کمپنی دراز پاکستان میں پہلی مرتبہ ”دنیا کی سب سے بڑی سیل“ 11.11 کا آغاز کر رہی ہے۔11 نومبر کو منعقدہ ایک روزہ سیل کے لیے یونی لیور، ایل اوریل، پی اینڈ جی، نیسلے، ایم آئی اور پیل کا تعاون حاصل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل اس ایونٹ کا بڑا مالیاتی پارٹنر ہوگا۔میگا ایونٹ کے دوران صارفین دراز کی نئی ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔وسیع میگا ڈیلز، فلیش سیلز، ہزاروں برانڈ واؤچرز، مخفی باکسز، بینکوں کی جانب سے رعایتوں سمیت بہت کچھ اس ایونٹ میں شامل ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے کہا کہ یہ سیل ایونٹ ہمارے پورے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مصنوعی ذہانت، تفریح، وسیع ڈیلز، محفوظ ادائیگیوں کے طریقوں اور 20 لاکھ مصنوعات سے زائد اشیا کے ایک کومبو میں بدل دے گی۔

Comments (0)
Add Comment