کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل کی رہائشی بیوہ خاتون ریحانہ افشاں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے ایک پلاٹ نمبر R-143گلشن قاسم بالمقابل سمیرا بنگلوز اسکیم 33 صفورا چورنگی تھانہ حدود سچل میں خریدا تھا ،جس کی تمام ادائیگی میں نے 2008 سے 2012کے درمیان کردی ہے، تاہم ایک شخص میرے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے ، لہذا میری مدد کی جائے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں مزید لکھا کہ قبضے کے حوالے سے میں نے 23 جون 2017 اور 23 اکتوبر 2017کو سچل تھانے میں درخواست جمع کروائی تھی ، تاہم پولیس کچھ نہیں کر رہی ۔