انڈونیشیا۔افغان قونصل جنرل کا دورہ دی آرکیڈ اسکول کلفٹن برانچ

کراچی(بزنس رپورٹر)انڈونیشیااور افغانستان کے قونصل جنرل نے دی آرکیڈ اسکول کلفٹن برانچ کا دورہ کیا۔ خلیل نینی تال والا ایجوکیشن ویلی کے چیئرمین خلیل نینی تال والا ،خرم خلیل نینی تال والا، منزہ نوشین اور پرنسپل ندا شہاب نے اپنے عملے کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔خرم خلیل نے گلدستہ پیش کیا ۔خلیل نینی تال والا نے مہمان کو کلاسوں کا دورہ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کی تربیت اور ذہنی نشوونما کا کام بھی سرانجام دینا ہے۔اسی وجہ سے ہم نے کے این اکیڈمی کے بعد دی آرکیڈ اسکول کے نام سے کراچی میں برانچیں کھولنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔قونصل جنرل نے ان کی سماجی و فلاحی اور تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا اور معیاری تعلیم فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔خلیل نینی تال والا اور خرم خلیل نے مہمان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسکول کی جانب سے تحائف پیش کئے ۔

Comments (0)
Add Comment