چیئرمین بلدیہ شرقی کا گلستان جوہر بلاک 14 کا دورہ

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے بعد سڑکوں کی مرمت یقینی بنائی جارہی ہے۔ہمارا مقصد عوام کو طویل المیعاد بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے گلستان جوہر بلاک 14 کے دورے کے موقع پر مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے سڑکوں کی استرکاری سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور دیگر مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

Comments (0)
Add Comment