چائنا کٹنگ پر ڈائریکٹر کے ڈی اے ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کے منتظم جج نے غیر قانونی تعمیرات اور چائنا کٹنگ سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم کے ڈی اے ڈائریکٹر ایڈمن سلیم زاہد کو 20 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم کے خلاف شواہد موجود ہیں۔تفتیش کے لیے ریمانڈ پر دیا جائے۔وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ میرے موکل کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے گرفتاری غیر قانونی ہے۔عدالت نے مؤقف سننے کے بعد ملزم کے ڈی اے ڈائریکٹر ایڈمن سلیم زاہد کو 20 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment