اسلام آباد (محمد فیضان) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے 570امپورٹڈ لگژ ری ا شیا پر 5 سے دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں ا ضا فے کا با قا عدہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے اس ا قدام سے ایف بی آر کو 8ارب روپے کا ریونیوحا صل ہوگاتاہم حکومت کے اس اقدام سے عام عوام کے لیے کھانے کا تیل اور گھی جبکہ سکول کالجز کے لیے سٹٹیشنری کا سامان مز ید مہنگا ہوگا۔نئے نو ٹیفیکیشن کے بعد اب امپورٹڈ نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں،ٹیلی فون سمز کارڈ اور خوردنی تیل سمیت تا زہ سبزیوں اورپھلوں ، مچھلی ،الیکٹرونکس ،فرنیچر،سرامکس،سینٹری ٹیلی فون اورالیکٹرک کیبلز ،برتنوں، لا ئٹس، بچوں کے ڈائپرز، تمباکو،سگریٹس، سگار ، شیمپو،صابن،خواتین کے میک اپ کے ساما ن ، پرفیومز،جوتے اور سینما کی فلموں کی قیمتوں پا نچ سے دس فیصد اضافہ ہو جا ئے گا جبکہ مختلف اقسام کے ا سلحے اور ہتھیا روں پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے اس میں وہ ہتھیار بھی شامل ہیں جوپا کستان کے دفاع کے لیے استعمال ہوتے ہیں،ان ہتھیاروں میں میزائلز، ما ئنز ، بم ،گرنیڈ ، تار پیڈوسمیت جنگ میں ہر طرح کا ا ستعمال ہونےوا لا ا سلحہ شامل ہے۔وا ضح رہے کہ گز شتہ حکومت نے 2017میں 731آ ئٹمز پر ریگو لیٹری دیو ٹی عائد کی تھی جبکہ رواں سال مئی میں مزید 480 اشیا پر ریگو لیٹری ڈیو ٹی میں ا ضا فے کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا نو ٹیفیکیشن کےمطابق خوردنی تیل اور گھی ،گندم اور اس سے بنی ا شیا ، ڈیری آئٹمز پنیر ، دہی ،مکھن ،قدرتی شہد،چا کلیٹس،زیتون کے پھل جبکہ بھارت اورا فغا نستان سمیت دنیا بھر سے بر آمد کی جا نے والی تازہ اور فروزن سبزیوں، پھلوں او رمچھلیوں بشمول ٓآلو ، ٹما ٹر ،گوبھی ، بند گوبھی،پالک ،خوبانی ،لیچی ،سیب ، کو کو نٹ ،آم ، اورنج ، گریپ فروٹ ،کیوی ، ٹما ٹر کے جو س ، ٹما ٹو کیچپ ،خوبانی ، چیریز ، رس بھریز ، بلیک بیریز،کیلا ، ٓآڑو ، ٓآلو بخا رہ ، چھا لیہ ، خشک میوہ جات ،انڈے ، کا غذ ، پا ن کے پتوں ،تمباکو ، کوکا بٹر ،کو کا پاو ڈر ، وا ئٹ چاکلیٹ ،جام ،سرکہ ، فروٹ جوسز ،بسکٹس ،کیک ، پیسٹریز ،منرل وا ٹر ،جا نوروں کی خوارک ، ٹوتھ پیسٹ سگر یٹس کا کا غذ،پینٹ، ا لمو نیم ، پرفیوم ،ٹو ائلٹ پیپر ، مرد و خواتین کے کپڑوں ریڈی میڈ گارمنٹس، بچوں کے کپڑوں ،شال ،سکارف ،رومال،بیڈ لینن ، ٹیبل لینن، کچن لینن، پیپر بورڈ ، مو ٹر سائیکل ، بائیسکل ، سمیت دیگر سینکڑوں ا شیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی دیگر مزید اشیا میں خالص نسل کے جانوروں پر پا نچ فیصد تا زہ پا نی کی مچھلی ، ٹرا و ٹ فش ، سا رڈین ، سورڈ فش،کا ڈ فش پر دس فیصد ڈیو ٹی عائد کی گئی ان پر پہلے کو ئی ڈیوٹی عائد نہیں تھی زندہ پولٹری پر بھی دس فیصد ریگولیٹری ڈیو ٹی عائد کر دی گئی ہے خواتین کے میک اپ میں سے فیس پا وڈر ، شیمپو ،ٹالکم پا وڈر ، فیس اینڈ سکن کریم ، نیل پالش ، آ نکھوں اور ہو نٹوں کا میک اپ،ٹا نکس اور سکن فوڈ ، ہیر کلرز ،اورہیر ڈائیز سمیت دیگر ا شیا بھی مہنگی ہو گئیں ہیں پلا سٹک اور چینی کے برتن بھی مہنگے ہو گئے ہیں الیکٹرونکس میں ہیر ڈرا ئرز ، الیکٹرک اوون ، ٹوسٹر، کا فی اور ٹی میکرز،استری ،الیکٹرک کو کنگ رینج ،فوڈ گرائنڈر ، فوڈ پروسیسر ، جو سر ز، شیورز ، بچوں کی گیمز ، ہیڈ فونز ، لاوڈسپیکرز اور ریموٹ کنٹرولز بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔